پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت شاہد خان نے لندن کے ویمبلی سٹیڈیم کو خریدنے کے لیے فٹبال ایسوسی ایشن کو 800 ملین پاؤنڈ کی پیشکش کی ہے۔ شاہد خان کی جانب سے کی گئی پیشکش میں پانچ سو ملین پاؤنڈ سٹیڈیم کے لیے جبکہ تین سو ملین پاؤنڈ ویمبلی کلب کے بزنس کے لیے ہیں۔ فوربز میگزین کے مطابق 16 برس کی عمر میں جب وہ پاکستان سے امریکہ آئے تھے تو ان کی جیب میں 500 ڈالر تھے۔ شاہد خان لاہور میں پیدا ہوئے اور گارڈیئن کے مطابق وہ 1968 میں انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کرن کے لیے امریکہ گئے تھے۔ پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہونے والے شاہد خان نے الینوئے میں انجنیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد گاڑیوں کے پرزے بنانے والی ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کی۔ کچھ عرصے بعد انہوں نےاسی فرم کو خرید لیا۔ ویمبلی سٹیڈیم کے بارے میں شاہد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ویمبلی نجی ملکیت میں چلا جائے گا اور فٹبال ایسوسی ایشن اپنے مرکزی مشن یعنی کھلاڑیوں کی تربیت و ترقی پر توجہ دے سکے گی۔‘ انھوں نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ آپ میں سے اگر اکثریت نہیں تو کم از کم بہت بڑی تعداد میں تو انگلینڈ کی قومی ٹیم کے مدا...
latest news and updates around world. sports news, business news, politics, nature, science, fashion