Skip to main content

ملک میں جو ہو رہا ہے وہ جوڈیشل مارشل لا سے کم نہیں ہے: نواز شریف

سابق نااہل وزیر اعظم اور حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی 'بدترین ڈکٹیٹر شپ' ہے۔

پیر کے روز احتساب عدالت کے اندر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ملک میں جو ہو رہا ہے وہ 'جوڈیشل مارشل لا سے کم نہیں ہے۔‘

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے 22 کروڑ عوام کی زباں بندی کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اتنی پابندیاں دور آمریت میں نہیں لگائی گئیں جو اب دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئے روز ایسے فیصلے کیے جاتے ہیں جن کی کوئی منطق نہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے خلاف درج ہونے والے مقدمات میں اُنھیں سزا دلوانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے تاکہ سپریم کورٹ کے ان پانچ ججوں کو سرخرو کیا جا سکے جنھوں نے نواز شریف کو نااہل اور ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ میں اب کوئی دم خم نہیں ہے اور فیصلے اگلی پارلیمنٹ میں ہوں گے۔

نواز شریف نے صحافیوں کے ساتھ چیف جسٹس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپتال کا روزانہ دورہ کرتے ہیں اور سبزیوں کے بھاؤ کے بارے میں از خود نوٹس لیتے ہیں تو اس شخص کے گھر بھی جائیں جس کے مقدمے کا فیصلہ گذشتہ 30 برسوں سے نہیں ہوا۔

اُنھوں نے کہا کہ چیف جسٹس اپنی بات کہہ دیتے ہیں اور جب کوئی دوسرا بات کرنا چاہے تو اس کے بولنے پر پابندی عائد کر دیتے ہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

27th INTERNATIONAL CULTURAL EXHIBITION WITH FULL COLORS OF INTERNATIONAL CULTURES INAUGURATED AT IIUI

Islamabad ( By Asghar Ali Mubarak ) The 27th International Cultural Exhibition of International Islamic University Islamabad (IIUI) has inaugurated by H.E. Nawaf Saeed Ahmad Al-Malki, Ambassador of Royal Kingdom of Saudi Arabia at IIUI Sector H-10 Campus of University. H.E. Yao Jing, Ambassador of China was the Guest of honor at this occasion. The ceremony was also attended by Ambassadors of Kenya, Thailand, Turkey, Afghanistan, Mauritius, Oman, Yamen, Egypt and Somalia. Academicians and administration heads of the University including large number of faculty members and students were also present during the ceremony. Saudi Ambassador, speaking during the ceremony said that educational institutions are best platforms for building strong brotherly relations among nations. He added that students from more than fifty nations are availing facility of knowledge here at IIUI which has become an international platform for students across the globe. Al-Malki congratulated IIUI administration