Skip to main content

ٹائٹینک کا مینو کارڈ ایک لاکھ پاؤنڈ میں نیلام

ایک صدی قبل حادثے کا شکار ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز ٹائٹینک پر پیش کیے جانے والے پہلے کھانے کا مینو کارڈ ایک لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہوا ہے۔

یہ مینو کارڈ دو اپریل سنہ 1912 کو ٹائٹینک پر پیش کیا گیا تھا۔

مینو کارڈ کے مطابق دو اپریل سنہ 1912 کو افسران کو دوپہر کے کھانے میں کنسمی مریٹری، سویٹ بریڈ اور سپرنگ لیمب پیش کیا گیا۔

یہ مینو کارڈ ٹائٹینک کے سب سے سینیئر اہلکار سکینڈ آفیسر چارلس لائٹ ٹولر کی ملکیت تھا۔

چارلس لائٹ ٹولر نے 10 اپریل سنہ 1912 کو یہ مینو کارڑ ساؤتھ ایمپٹن سے روانہ ہوتے وقت اپنے بیوی کو دیا تھا۔

نیلامی کے منتظم ایلن ایلڈریج کا کہنا ہے ’یہ مینو کارڈ دنیا میں پائے جانے والے نایاب ترین نایاب کارڈوں میں سے ایک ہے۔‘

ٹائٹینک کا یہ مینو کارڈ سنچیر کو ہینری ایلڈریج اینڈ سن ان ڈیزز میں ہونے والی ایک نیلامی میں ایک برطانوی کلکٹر کو فروخت کیا گیا۔

تباہ ہونے والے بحری جہاز کے چارٹ روم کی چابی ٹیکساس کے ایک کلکٹر کو 78,000 پاؤنڈ میں فروخت کی گئی جبکہ ایک سٹیورڈ کا بیچ 57,000 برطانوی پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔

یہ بیچ تھامس مولن نامی شخص کی ملکیت تھا اور وہ اس کی لاش کے ساتھ ملا تھا۔

فرم کے اینڈریو ایلڈریج نے کہا ’ہم نیلامی کے نتائج سے خوش ہیں اور سوچتے ہیں کہ نایاب اشیا کی قیمتیں ٹائٹینک کی کہانی کے ساتھ جاری دلچسپی سے ظاہر ہوتی ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’دنیا کے چاروں کونوں سے نوادرات کو جمع کرنے والوں نے ان چیزوں کو جھپٹ لیا۔‘

خیال رہے کہ دو اپریل سنہ 1912 کو ٹائٹینک کے سمندر میں آزمائشی سفر کے دوران پیش کیے جانے والے کھانے سے افسران اور عملے لطف اندوز ہوئے تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

Indian news anchor takes her own life in Hyderabad

One of India’s distinguished news anchors, Venkannagari Raddhika Reddy has taken her own life after returning from work on Sunday , in the Indian city of Hyderabad. As per police reports, the 36 year old returned to her Srivila Apartments at Moosapet after anchoring the nine pm bulletin, and was reported to have jumped off from her terrace on the fifth floor, dying instantaneously due to head injuries. The Kukatpalli assistant police commissioner, Bhujanga Rao has reported: “She left her bag in the flat and went straightaway to the terrace of the five-storied apartment and jumped from there. She died on the spot due to multiple injuries to her head and limbs.” A suicide note was also found from Radhika’s bag in which she stated that no one was to blame for her suicide which occurred solely due to depression. She also termed her “brain as the enemy” in the note. The newscaster’s colleagues, in conversation with Indian media have revealed that she was staying with her parents an...