Skip to main content

مسلم فیشن فیسٹیول، اسلامی روایت اور جدت کا امتزاج

انڈونیشا کے دارالحکومت جکارتہ میں چار روز مسلم فیشن فیسٹیول ہوا، جس میں اسلامی روایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ملبوسات پیش کیے گئے۔

اس فیسٹیول میں جہاں ماڈلز نے مختلف انداز کے عبایہ پہنے ہوئے تھیں وہیں اسلامی اقداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جدید ملبوسات کی نمائش بھی کی گئی۔

جکارتہ میں ہونے والا مسلم فیشن فیسٹیول ہر سال منعقد ہوتا ہے اور اس شو کا مقصد مقامی مسلم فیشن انڈسٹری کے ذریعے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

فیشن شو میں سر ڈھاپنے کی اسلامی روایت اور جدید ملبوسات کے امتزاج سے دلکش لباس پیش کیے گئے۔

چار روز تک جاری رہنے والے فیشن شو میں مختلف ڈیزائنرز نے اسلامی اقدار سے ہم آہنگ اپنے تخلیق کیے گئے ملبوسات کی نمائش کی۔

ریمپ پر ایک ماڈل عروسی لباس کی نمائش کرتے ہوئے۔ یہ فیشن فیسٹیول 19 سے 22 اپریل تک جاری رہا۔

Comments