Skip to main content

کابل: ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر خودکش حملہ،ہلاکتوں کی تعداد 57 ہوگئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکام کا کہنا ہے کہ ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر خودکش حملے میں کم از کم 57 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 21 خواتین اور پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگوں کی ایک بڑی تعداد عمارت کے داخلی دروازے پر کھڑے انتظار کر رہے تھے۔

اس حملے میں 119 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اپنی خبر رساں ایجنسی عماق کے ذریعے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ملک میں اس سال اکتوبرمیں عام انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لیے رواں ماہ ووٹوں کے اندراج کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

عماق کے مطابق مغربی کابل کے علاقے دشت برچی میں دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹ پہنے ایک خودکش بمبار نے مرکز کی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔

دھماکے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر میں زمین پر خون کے نشانات، دستاویزات اور تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔

ایک عینی شاہد بشیر احمد نے بتایا ہے کہ ہلاک یا زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے جو اپنے شناختی کارڈز حاصل کرنے اور انتخابات کے لیے اندراج کروانے آئے تھے۔

ہسپتال میں خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے 26 سالہ رسولی نے بتایا کہ ’میں نے خود کو خون میں لت پت پایا، میرے ارد گرد خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد مردہ حالت میں پڑے تھے۔‘

ایک ہفتہ قبل جب سے رجسٹریشن کا سلسلہ شروع ہوا ہے اب تک ایسے مراکز پر کم از کم چار حملے ہو چکے ہیں۔

اتوار کو ہونے والا یہ حملہ کابل میں اب تک کا سب سے بڑا دھماکہ کہا جا رہا ہے، اس سے قبل جنوری میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 100 افراد مارے گئے تھے۔

افغانستان کے وزیر داخلہ نے بی بی سی کو رواں سال کے آغاز پر بتایا تھا کہ طالبان اور دولت اسلامیہ عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے تاکہ لوگ حکومت کے خلاف مشتعل ہوں اور افراتفری کی فضا پیدا ہو۔

ان عام انتخابات کے بعد 2019 میں صدارتی انتخابات بھی ہونے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

27th INTERNATIONAL CULTURAL EXHIBITION WITH FULL COLORS OF INTERNATIONAL CULTURES INAUGURATED AT IIUI

Islamabad ( By Asghar Ali Mubarak ) The 27th International Cultural Exhibition of International Islamic University Islamabad (IIUI) has inaugurated by H.E. Nawaf Saeed Ahmad Al-Malki, Ambassador of Royal Kingdom of Saudi Arabia at IIUI Sector H-10 Campus of University. H.E. Yao Jing, Ambassador of China was the Guest of honor at this occasion. The ceremony was also attended by Ambassadors of Kenya, Thailand, Turkey, Afghanistan, Mauritius, Oman, Yamen, Egypt and Somalia. Academicians and administration heads of the University including large number of faculty members and students were also present during the ceremony. Saudi Ambassador, speaking during the ceremony said that educational institutions are best platforms for building strong brotherly relations among nations. He added that students from more than fifty nations are availing facility of knowledge here at IIUI which has become an international platform for students across the globe. Al-Malki congratulated IIUI administration