Skip to main content

امریکہ: سابق خاتون اول باربرا بش کا 92 سال کی عمر میں انتقال

امریکہ کی سابق خاتون اول اور خواندگی کی مہم چلانے والی اہم شخصیت باربرا بش کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

ان کا تعلق دو امریکی صدور سے رہا۔ وہ جارج ایچ ڈبلیو بش کی اہلیہ اور جارج ڈبلیو بش کی والدہ تھیں۔

باربرا بش سنہ 1989 سے سنہ 1993 تک خاتون اول رہیں۔ ان کی صحت ایک عرصے سے خراب تھی اور انھوں نے حال میں علاج کرانے سے انکار کر دیا تھا۔

امریکی سیاسی حلقے کے علاوہ دنیا بھر سے انھیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

ان کے شوہر 93 سال کی عمر میں سب سے زیادہ عمر تک جینے والے امریکی صدر بن گئے ہیں۔ ان کے بیٹے جارج ڈبلیو سنہ 2000 میں صدر منتخب ہوئے اور ملک کے 43 ویں صدر کی حیثیت سے انھوں نے دو بار ملک کی سربراہی کی۔

انھوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا: 'میری پیاری والدہ کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ لورا، باربرا، جینا اور ہم اداس ہیں لیکن ہماری روح کو سکون ہے، کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ان کی روح کو سکون مل گیا ہے۔ باربرا بش حیرت انگیز خاتون اول تھیں۔ وہ ایک ایسی خاتون تھیں جو دوسروں سے بہت مختلف تھیں۔ وہ لاکھوں لوگوں کی زندگی میں ہنسی خوشی، محبت اور خواندگی کا سبب بنیں۔'

مسٹر بش نے کہا کہ ان کی ماں انھیں بہت مشغول رکھتی تھیں اور آخری وقت تک ہنساتی رہیں۔ انھوں نے مزید کہا: 'میں خوش قسمت شخص ہوں کہ باربرا میری ماں تھیں۔ ہمارا کنبہ انھیں بہت یاد کرے گا اور ہم آپ تمام لوگوں کی نیک خواہشات اور دعاؤں کے لیے شکر گزار ہیں۔'

ان کے خاوند کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں انھیں 'خاندان میں خواندگی کی انتھک محرک' کے طور پر یاد کیا گیا ہے۔

باربرا بش خاتون اول کے روایتی کردار سے آگے نکلیں اور انھوں نے خاندان کی خواندگی کے لیے باربرا بش فاؤنڈیشن قائم کیا اور ناموافق صورت حال سے دوچار بچوں اور ان کے والدین کو پڑھنا لکھنا سیکھنے میں مدد کی۔

وہ شہری حقوق کی بڑی علمبردار تھیں اور وہ خواتین کے اسقاط حمل کے حق پر اپنے خاوند کی رپبلکن پارٹی سے زیادہ روشن خیال تھیں۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مسز بش کو ملک اور فیملی کے ساتھ عقیدت کے لیے زمانے تک یاد کیا جائے گا اور انھوں نے 'دونوں کی وفاداری کے ساتھ خدمت کی۔'

سابق صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما نے انھیں ’خاندان کی چٹان' سے تعبیر کیا جو کہ عوام کی خدمت کے لیے وقف تھا۔ انھیں 'انکساری اور شائستگی کی مثال' بھی کہا۔

ایک اور سابق صدر بل کلنٹن نے کہا کہ مسز بش 'اپنے خاندان اور دوست، اپنے ملک اور اپنے کاز کے لیے لڑنے والی تھیں۔'

Comments

Popular posts from this blog

27th INTERNATIONAL CULTURAL EXHIBITION WITH FULL COLORS OF INTERNATIONAL CULTURES INAUGURATED AT IIUI

Islamabad ( By Asghar Ali Mubarak ) The 27th International Cultural Exhibition of International Islamic University Islamabad (IIUI) has inaugurated by H.E. Nawaf Saeed Ahmad Al-Malki, Ambassador of Royal Kingdom of Saudi Arabia at IIUI Sector H-10 Campus of University. H.E. Yao Jing, Ambassador of China was the Guest of honor at this occasion. The ceremony was also attended by Ambassadors of Kenya, Thailand, Turkey, Afghanistan, Mauritius, Oman, Yamen, Egypt and Somalia. Academicians and administration heads of the University including large number of faculty members and students were also present during the ceremony. Saudi Ambassador, speaking during the ceremony said that educational institutions are best platforms for building strong brotherly relations among nations. He added that students from more than fifty nations are availing facility of knowledge here at IIUI which has become an international platform for students across the globe. Al-Malki congratulated IIUI administration