Skip to main content

ملالہ یوسفزئی کی ساڑھے پانچ برس بعد سوات میں اپنے آبائی گھر واپسی

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت ملالہ یوسفزئی ساڑھے پانچ برس بعد اپنے آبائی علاقے سوات پہنچی ہیں جہاں انھوں نے اپنے گھر کا دورہ کیا۔

20 سالہ ملالہ کو اکتوبر 2012 میں طالبان کے قاتلانہ حملے کے بعد علاج کے لیے انگلینڈ منتقل کیا گیا تھا اور وہ صحت یاب ہونے کے بعد حصولِ تعلیم کے لیے وہیں مقیم ہیں۔
نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کے مطابق مینگورہ میں ملالہ یوسفزئی نے اپنی والدہ، والد اور دو بھائیوں کے ہمراہ اپنے گھر کا دورہ کیا اور وہاں کچھ وقت گزارا جس کے بعد وہ وہاں سے روانہ ہو گئیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس کے بعد ملالہ یوسفزئی نے سوات میں ہی ایک کیڈٹ کالج کا بھی دورہ کیا جہاں ان کی چند سہلیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق سوات میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور ملالہ یوسفزئی کے آبائی گھر کی جانب جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی چار روزہ دورے پر بدھ کی شب اسلام آباد پہنچی تھیں۔ پاکستان پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی میں سب سے زیادہ خوشی کا دن ہے کہ وہ اپنے وطن میں اپنی مٹی پہ کھڑی ہیں۔
ملالہ یوسفزئی 2012 میں خود پر ہونے والے حملے کے بعد اب جب پہلی بار پاکستان آئی ہیں تو فی الحال ان کی نقل و حرکت خاصی محدود ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Indian news anchor takes her own life in Hyderabad

One of India’s distinguished news anchors, Venkannagari Raddhika Reddy has taken her own life after returning from work on Sunday , in the Indian city of Hyderabad. As per police reports, the 36 year old returned to her Srivila Apartments at Moosapet after anchoring the nine pm bulletin, and was reported to have jumped off from her terrace on the fifth floor, dying instantaneously due to head injuries. The Kukatpalli assistant police commissioner, Bhujanga Rao has reported: “She left her bag in the flat and went straightaway to the terrace of the five-storied apartment and jumped from there. She died on the spot due to multiple injuries to her head and limbs.” A suicide note was also found from Radhika’s bag in which she stated that no one was to blame for her suicide which occurred solely due to depression. She also termed her “brain as the enemy” in the note. The newscaster’s colleagues, in conversation with Indian media have revealed that she was staying with her parents an...