Skip to main content

سونم کی شادی اور قطرینہ کی بہن کا ڈیبیو'

بالی وڈ اداکارہ قطرینہ کیف کافی عرصے سے اپنی چھوٹی بہن ایزابیل کے لانچ کی کوششوں میں تھیں۔
کئی مرتبہ اس طرح کی خبریں بھی سامنے آئیں کہ وہ خود ہی اپنی بہن کو لانچ کرنے والی ہیں لیکن تازہ خبر یہ ہے کہ اب ایزابیل سورج پنچولی کے ساتھ ٹی سیریز کے بھوشن کمار کی پروڈکشن میں کام کریں گی اور ریمو ڈیسوزا اس فلم کے ہدایت کار ہوں گے۔
اب فلم کے ہدایت کار ریمو ہوں تو فلم میں ڈانس تو ہوگا ہی۔ دراصل اس فلم میں سالسا، زمبا، اور بچاتا ڈانس فارم ہوں گے۔

سورج پنچولی نے ایک روزنامے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ایزا بیل اس فلم کے لیے دس دس گھنٹے پریکٹس کر رہے ہیں۔ آخر کار ایزا بیل کو اپنی پہلی اور سورج پنچولی کو آپنی دوسری فلم مل ہی گئی۔
'رستم'، 'مبارکاں'، 'بادشاہو' اور 'ریڈ' جیسی فلموں میں بالی وڈ کے بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ الیانہ ڈی کروز کہتی ہیں کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی ذاتی زندگی کسی گوسپ کالم کا حصہ بنے۔
مشہور آسٹریلین فوٹو گرافر اینڈریو نی بون اِلیانہ کے بوائے فرینڈ ہیں یا شوہر یہ ابھی واضح نہیں ہے کیونکہ کبھی الیانہ انھیں اپنا دوست کہتی ہیں تو انسٹا گرام کی کئی پوسٹ میں وہ انھیں 'ہبی' یعنی شوہر کہہ چکی ہیں۔
بحر حال اپنی ذاتی زندگی کے اہم پہلوؤں پر کنفیوژن پیدا کرنے والی الیانہ کہتی ہیں کہ کسی گوسپ کالم کی زینت بننے کی بات بھی انھیں خوفزدہ کر دیتی ہے اور یہ کسی بھیانک خواب کی مانند ہے۔

الیانہ جی اگر ایسا ہے تو پھر اپنے مداحوں اور میڈیا کو گمراہ کرنا بند کریں ورنہ اس طرح کے خواب آپ کا معمول بن سکتے ہیں۔
اداکارہ سونم کپور جو اپنی اداکاری کے علاوہ اپنے فیشن سینس اور منھ پھٹ ہونے کے سبب خبروں میں رہتی ہیں آج کل فلموں کی وجہ سے کم اور اپنے دوست آنند آہوجہ کی وجہ سے زیادہ مشہور ہو رہی ہیں۔
تقریباً ہر ہفتے ان کی منگنی یا شادی کی افواہ میڈیا یا سوشل میڈیا کی زینت بنتی ہے۔ حالانکہ سونم کئی بار میڈیا کے سامنے واضح کر چکی ہیں کہ وہ اپنی ذاتی زندگی پر بات نہیں کرنا چاہتیں پھر بھی میڈیا ان کی شادی کے حوالے سے قیاص آرئیاں کرنے سے بعض نہیں آتا۔
اتنا ہی نہیں سونم کہاں اور کب شادی کرنے والی ہیں۔ ان کی شادی کے جوڑے کون بنا رہا ہے کیٹرِنگ کون کرے گا؟ یہ تمام دعوے میڈیا میں اتنے وثوق سے کیے جاتے ہیں کہ جیسے خود سونم یا ان کے گھر والوں نے یہ تمام تفصیلات انہیں دی ہیں۔
یہ درست ہے کہ شوبز کی رپورٹنگ کرنے والوں کے لیے کبھی کبھی دلچسپ اور چٹ پٹی خبروں کی کمی ہو جاتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ ہم خواہش کو ہی خبر بنا دیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Indian news anchor takes her own life in Hyderabad

One of India’s distinguished news anchors, Venkannagari Raddhika Reddy has taken her own life after returning from work on Sunday , in the Indian city of Hyderabad. As per police reports, the 36 year old returned to her Srivila Apartments at Moosapet after anchoring the nine pm bulletin, and was reported to have jumped off from her terrace on the fifth floor, dying instantaneously due to head injuries. The Kukatpalli assistant police commissioner, Bhujanga Rao has reported: “She left her bag in the flat and went straightaway to the terrace of the five-storied apartment and jumped from there. She died on the spot due to multiple injuries to her head and limbs.” A suicide note was also found from Radhika’s bag in which she stated that no one was to blame for her suicide which occurred solely due to depression. She also termed her “brain as the enemy” in the note. The newscaster’s colleagues, in conversation with Indian media have revealed that she was staying with her parents an...