Skip to main content

میں وزیراعظم نہیں بننا چاہتی، یہ خواب تب دیکھا جب میں 11 یا 12 برس کی تھی

دوست، رشتہ دار، سکول، گلیاں، وادیاں، ندیاں سب کچھ مِس کیا، کبھی کبھار تو کچرا، گندگی اور نالیاں تک یاد آتی تھیں، کیونکہ جب تک آپ کسی چیز کو کھو نہ دیں تب تک اس کی قدر و قیمت کا پتہ نہیں چلتا۔‘
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کہتی ہیں کہ جب انھوں نے سوات کو کھویا تو 'احساس ہوا کہ یہ تو بہت خوبصورت جگہ تھی۔'
انھوں نے بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیا اور کرکٹ سے لے کر سیاست تک مختلف موضوعات پر بات کی۔
ملالہ یوسفزئی 2012 میں خود پر ہونے والے حملے کے بعد اب جب پہلی بار پاکستان آئی ہیں تو فی الحال ان کی نقل و حرکت خاصی محدود ہے۔
وہ ایک مقامی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں جہاں ان کی سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کے علاوہ پاکستانی فوج کے افسران بھی سکیورٹی کی نگرانی کرتے نظر آتے ہیں۔
ان سے ملنے کے لیے نہ صرف منظوری کی ضرورت پڑی بلکہ انٹرویو سے پہلے بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی مکمل تلاشی بھی لی۔
ہلکے گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس ملالہ نہایت پرسکون نظر آ رہی تھیں۔ اپنی میڈیا ٹیم کے ہمراہ وہ ہمیں انٹرویو دینے آئیں تو سکیورٹی اہلکار اس دوران بھی ان کے چاروں طرف موجود رہے۔
ملالہ سے بات کرتے ہوئے احساس ہوا کہ ان کی توجہ کا مرکز صرف اور صرف تعلیم ہے۔ یہاں تک کہ وہ جو کبھی سیاست میں آنے اور وزیر اعظم بننے کی بات کرتی تھیں، اب سمجھتی ہیں کہ وہ کئی دیگر شعبوں میں کام کرکے زیادہ موثر انداز میں انسانیت کی خدمت کر سکتی ہیں۔ وہ اب سیاست کو ایک پیچیدہ عمل سمجھتی ہیں۔
'میں وزیراعظم نہیں بننا چاہتی، یہ خواب تب دیکھا جب میں 11 یا 12 برس کی تھی، سوات میں دہشت گردی تھی، مجھے لگا کہ وزیر اعظم بن کر میں اپنے ملک کے مسائل حل کر دوں گی، لیکن یہ حقیقت نہیں ہے۔ یہ ایک مشکل عمل ہے، اور تبدیلی تو آپ کسی بھی اور طریقے سے لا سکتے ہیں۔ ڈاکٹرانجینیئر بن کر بھی، محنت کریں اور کوشش کریں۔ میں بھی اپنا کام جاری رکھوں گی۔‘
ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ وہ پاکستان کی 'سیاست پر نظر رکھتی ہیں،' تاہم ان کے خیال میں سیاستدانوں کو اپنی ترجیحات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔‘ وہ کہتی ہیں کہ پاکستان کی سیاست میں 'تعلیم اور صحت جیسے مسائل پر توجہ ہی نہیں دی جاتی۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف رہتی ہیں، انھیں تعلیم اور صحت پر بات کرنی چاہییے جو ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔‘
اس سوال پر کہ اگروہ رواں برس عام انتخابات میں پاکستان میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں تو کس بنیاد پر کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کو ووٹ دیں گی؟

ملالہ نے کہا کہ ان کے لیے یہ اہم ہے کہ سیاسی جماعتیں یہ بتائیں کہ وہ پاکستان کو کیسے بہتر بنا سکتی ہیں۔ 'منشور میں تعلیم اہم ہے اور یہ بھی کہ وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کیا کریں گی۔‘

Comments

Popular posts from this blog

Indian news anchor takes her own life in Hyderabad

One of India’s distinguished news anchors, Venkannagari Raddhika Reddy has taken her own life after returning from work on Sunday , in the Indian city of Hyderabad. As per police reports, the 36 year old returned to her Srivila Apartments at Moosapet after anchoring the nine pm bulletin, and was reported to have jumped off from her terrace on the fifth floor, dying instantaneously due to head injuries. The Kukatpalli assistant police commissioner, Bhujanga Rao has reported: “She left her bag in the flat and went straightaway to the terrace of the five-storied apartment and jumped from there. She died on the spot due to multiple injuries to her head and limbs.” A suicide note was also found from Radhika’s bag in which she stated that no one was to blame for her suicide which occurred solely due to depression. She also termed her “brain as the enemy” in the note. The newscaster’s colleagues, in conversation with Indian media have revealed that she was staying with her parents an...